(پنڈی پوسٹ نیوز)یہ ٹیسٹ شمالی کوریا کے میزائل اور دفاعی ہتھیاروں کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے کیا گیا، کم جونگ اُن نے ٹیسٹ کی تفصیلات کا جائزہ لیا اور انجن کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ماہرین کے مطابق اس طرح کے ٹیسٹ شمالی کوریا کے ہتھیاروں کے پروگرام میں تکنیکی پیش رفت کی نشاندہی کرتے ہیں اور خطے میں سلامتی کے حوالے سے تشویش بھی بڑھا سکتے ہیں۔