شدید بارشوں، دریاؤں میں طغیانی سے جہلم میں سیلابی صورتحال جہلم پولیس نے اب تک سیلاب میں پھنسے 400 سے زائد شہریوں کو ریسکیو کیا،
پنجاب پولیس جانوں کی پرواہ کئے بغیر سیلاب متاثرین کو ریسکیو کر رہی ہے، جہلم پولیس کا ایک جوان حیدر سیلاب میں پھنسے شہریوں کی مدد کے دوران خود بھی سیلابی ریلے کی نذر ہو گیا، سیلابی لہروں میں بہہ جانے والے پولیس اہلکار کی تلاش بھی جاری ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی شہریوں کی قیمتی جانیں بچانے پر جہلم پولیس کو شاباش
