شبلی فراز کی نااہلی سے خالی سینیٹ کی نشست پر انتخاب کا شیڈول جاری پولنگ 30 اکتوبر کو ہو گی۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز کی نااہلی سے خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر الیکشن شیڈول جاری کردیا ہے،جس کے تحت 8 اکتوبر سے کاغذات نامزدگی جمع کی جائے گی اور پولنگ 30 اکتوبر کو ہوگی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹر شبلی فراز کی نااہلی کے بعد شیڈول جاری کردیا ہے،

شیڈول کے مطابق 7 اکتوبر کو پبلک نوٹس جاری ہوگا، 8 اور 9 اکتوبر کو کاغذات نامزدگی جمع کیے جائیں گے، 10 اکتوبر کو امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کی جائے گی۔

سینیٹ کی خالی نشست کے لیے امیدواروں کی 13 اکتوبر تک اسکروٹنی کا عمل ہوگا، 18 اکتوبر کو حتمی فہرست جاری ہوگی جبکہ 20 اکتوبر تک کاغذات نامزدگی واپس لیے جائیں گے۔

سینیٹ کی نشست پر پولنگ 30 اکتوبر کو ہوگی اور صوبائی الیکشن کمشنر کو ریٹرننگ افسر مقرر کیا گیا ہے۔