سی سی ڈی جہلم سے مقابلہ متعدد وارداتوں میں ملوث دو خطرناک ڈکیت ہلاک ہو گئے

تفصیلات کے مطابق ملزمان میرپور میں قتل اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے
جہلم میں میرپور پولیس اور سی سی ڈی کے مشترکہ پولیس مقابلے میں دو ڈکیت عدیل اور امتیاز ہلاک ہو گئے ملزمان نے میرپور بیلہ میں نعمان بینک ملازم کو دوران ڈکیتی قتل کیا تھا اور اس کے ساتھ ساتھ میرپورمیں متعدد ڈکیتیاں کیں تھیں میرپور پولیس میں ڈی ایس پی حاجی سکندر اعظم ، ایس ایچ او افضل پور عمران قاسم سمیت دیگر نفری شامل تھی جبکہ جہلم سی سی ڈی پولیس نے مقابلہ کیا
ملزمان پنجاب میں بھی درجنوں وارداتوں میں ملوث تھے اور انتہائی مطلوب تھے جبکہ جیل میں قید رہے اور یہاں سے رہائی کے بعد گینگ بنایا تھا