کراچی(پنڈی پوسٹ نیوز)سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے سندھ اور بلوچستان کے تمام سی این جی سٹیشنز کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی)کمپنی کے مطابق یہ فیصلہ گھریلو صارفین کو گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے، جس کے باعث سی این جی شعبے کو گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔
ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ گھریلو اور کمرشل صارفین کو سحر و افطار کے اوقات میں گیس فراہم کی جا رہی ہے، تاہم گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت شہر میں صبح 8 بجے سے دوپہر 3 بجے تک گیس کی فراہمی بند رکھی جا رہی ہے۔
حکام کے مطابق موجودہ طلب و رسد کے فرق کو پورا کرنے کے لیے صنعتی و کمرشل ضروریات پر گھریلو صارفین کو فوقیت دی جا رہی ہے۔