سیکرٹری آر ٹی نے اے سی بس کے کرایوں میں اضافہ کر دیا

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ)سیکرٹری آر ٹی اے راولپنڈی نے کلرسیداں سے راجہ بازار راولپنڈی کے درمیان چلنے والی اے سی کوسٹرز کے کرایوں میں دس روپے کا اضافہ کردیا مگر یہ نان اے سی گاڑیوں کا کرایہ نامہ جاری کرنے کو قطعی طور پر تیار نہیں اے سی کوسٹر کا کلرسیداں سے راجہ بازار کا نیا کرایہ نامہ 180 روپے ہے روات سے راجہ بازار کا کرایہ 100 روپے کلرسیداں سے چوک پنڈوری کا کرایہ چالیس سے پچاس روپے چوکپنڈوری سے راجہ بازار 130 سے 140 اور کلرسیداں سے روات 90 روپے سے 100 روپے مقرر کیا گیا جبکہ سیکرٹری آر ٹی اے نے راولپنڈی عوامی دباؤ انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ارکان اسمبلی کی کوششوں کے باوجود پیرودھائی سے شاہ خاکی براستہ کلرسیداں کرایہ نامہ جاری نہ کیا کیونکہ وہاں ان کی آشیرباد سے مقررہ کرایوں سے تین گنا زائد کرایہ وصول کیا جاتا ہے

سیکرٹری آر ٹی اے راولپنڈی اور کلرسیداں سٹی ٹریفک پولیس اس بابت زاہد کرایوں کی وصولی کرنے والوں کے سب سے بڑے سہولت کار اور عوام دشمن ہے ادھر پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ کے بعد ٹرانسپورٹرز کے کرائے بڑھانے پر عوام اور ٹرانسپورٹرز میں لڑائی جھگڑے معمول بن گئے،عوام کا کہنا ہے جائیں تو جائیں کدھر؟

دنیا بھرمیں پٹرولیم مصنوعات سستی ہو رہی ہیں پاکستان میں مہنگائی کا جن قابو میں ہی نہیں آرہا،حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بجائے ان سے بنیادی ضروریات چھیننے کے درپے ہے،اس حوالے ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹرز کے خلاف ازخود کرائے بڑھانے پر سخت ایکشن لیا جائے گا عوام زائد کرائے وصولی ٹریفک پولیس کو آگاہ کریں۔ٹرانسپورٹرز کا موقف ہے کہ پٹرول کی قیمتیں بڑھنے سے اخراجات برداشت سے باہر ہو رہے ہیں کرائے نہ بڑھائیں تو کیا کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں