سینئر صحافی راجہ محمد سعید کے چھوٹے بھائی کی وفات پر تعزیت کا سلسلہ جاری

کلرسیداں (یاسر ملک نمائندہ پنڈی پوسٹ)
پی ٹی آئی کے رہنما و سابق ایم پی اے کرنل (ر) محمد شبیر اعوان، ایس ڈی او پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ سب ڈویژن کہوٹہ/کلرسیداں چوہدری زعیم علی، پبلک ہیلتھ کے ریٹائرڈ کلرک راجہ پرویز اختر، سرپرست اعلیٰ انجمن تاجران کلرسیداں حاجی ریاست حسین، حاجی زاہد حسین، چوہدری عاصم گجر،سابق ممبر بلدیہ عابد حسین زاہدی،صدر پریس کلب کلرسیداں یاسر ملک،چیئرمین قیصر اقبال ادریسی،عمران مشتاق،راجہ اعجاز سمیت دیگر شخصیات نے سینئر صحافی راجہ محمد سعید کی رہائش گاہ پر جا کر ان کے چھوٹے بھائی کی وفات پر دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔اس موقع پر مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔دریں اثنا مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری اسد عزیز مغل نے برطانیہ سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے راجہ محمد سعید سے اظہارِ تعزیت کیا اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں