سیلاب متاثرین کی مدد کے دوران شہید ہونے والے پولیس جوان کو سپرد خاک کردیا گیا

سیلاب متاثرین کی مدد کرتے ہوئے شہید ہونے والے جہلم پولیس کے بہادر جوان حیدر علی کی نمازِ جنازہ ان کے آبائی گاؤں پنڈی سید پور میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی
نمازِ جنازہ میں پولیس افسران سمیت اہل علاقہ  کی بڑی تعداد نے شرکت کی
پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہیدکو سلامی پیش کی اور شہید کے جسد خاکی پر پھولوں کے گلدستے اور پھول نچھاور کیے
شہید کے اہلخانہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، فلاح و بہبود کا بھرپور خیال رکھا جائیگا، آئی جی پنجاب

اپنا تبصرہ بھیجیں