سیالکوٹ ائرپورٹ کے عملہ نے مسافر کو ڈیڑھ لاکھ کا چونا لگا دیا


معروف ڈاکٹر کو لوٹ لیا گیا
سامان لے جانے والے پورٹر نے معروف ڈاکٹر کے ڈیڑھ لاکھ نکال لئے اور رفوع چکر ہو گیا
انتظامیہ ابھی تک
۔ کاروائی سے گریزاں
متاثرہ فریق کیجانب سے ائیرپورٹ انتظامیہ کو دی گئی درخواست کے مطابق نجی میڈیکل کالج کے لیکچر ار نے مبینہ طور پر موقف اختیار کیا ہے کہ اسکے والد. جو پیشے کے لحاظ سے خود بھی سیالکوٹ شہر کے ایک معروف ڈاکٹر ہیں گزشتہ ماہ فیملی کے ہمراہ سیالکوٹ ائیرپورٹ سے عمرہ کی سعادت کیلئے سعودیہ روانہ ہونے کیلئے آئے اور وہاں پہ موجود پورٹر(قلی)کوہینڈبیگ سمیت دیگرسامان لیجانے کیلئے دیا،جسمیں سعودی ریال،ڈالرزاورپاکستانی روپوں پرمشتمل کم وبیش ڈیڑھ لاکھ روپے تھے،جو اس پورٹرنے نکال لئے اوریہ علم انہیں سعودیہ پہنچ کرہوا،
جسکے فوری بعدڈاکٹرمحمدعارف نے سیال ائیرپورٹ اورسیال ائیرلائن کی انتظامیہ سے رابطہ کیالیکن ایک ماہ سے زائدعرصہ گزرجانے کے باوجودبھی ابھی تک بات طفل تسلیوں سے آگے نہیں جاسکی،
جبکہ ملزم مذکورہ کی حرکت کوسی سی ٹی وی میں بھی دیکھاجاسکتاہے،
مدعی درخواست نے مطالبہ کیاہے کہ ہماری چوری کی گئی مبلغ ڈیڑھ لاکھ روپے کی رقم ائیرپورٹ پرکام کرنیوالے پورٹرسے واپس دلواکر اسکے خلاف کاروائی کیجائے تاکہ سیالکوٹ ائیرپورٹ کی نیک نامی بدنامی میں تبدیل نہ ہو