راولپنڈی(اویس الحق سے) مون سون کی مسلسل بارشوں اور مری میں جاری گرمائی سیزن کے باعث تمام اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا جس کے بعد وزیر اعلی پنجاب مریم نواز پنجاب خود دیگر اضلاع خصوصاً مری میں سیاحوں کی آمدورفت کے پیش نظر خصوصی طور پر مانیٹر لر رہی ہیں،ذرائع نے بتایا ہے کہ انھوں نے مری کی انتظامیہ خصوصاً دیگر اداروں کو سختی سے ہدایات جاری کی ہیں کہ سیاحوں کی موجودگی میں کسی قسم کی کوئی ”مس مینجمنٹ” برداشت نہیں کی جائیگی۔مری ایک بین الاقوامی ہل اسٹیشن ہے جہاں لاکھوں سیاح سیر و تفریح کے حوالے سے آتے ہیں تمام طرح بنیادی سہولیات سیاحوں کو فراہم کرنے میں انتظامیہ اپنا بھرپور کردار ادا کرے اور سیاحوں کو اگر کسی ہوٹل مالکان ،تاجروں یا کسی ادارے سے شکایت ہو تو فوری شکایت دور کی جائے اور سخت ترین ایکشن عمل میں لایا جائے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ مری کے تمام اداروں کی پرفارمنس کو وَقتاً فوَقتاً ان کے نمائندگان وزیر اعلیٰ پنجاب کو آگاہ کررہے ہیں۔
