سیاحت کے شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں،مریم نواز

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہاہے کہ پنجاب بھرپور اور متنوع سیاحتی مرکز ہے ،سیاحت کے شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں ،ماریشس کے لئے چاول، ٹیکسٹائل اور فارماسیوٹیکل مصنوعات کی برآمدات مزید بڑھانے کیلئے پُرعزم ہیں۔ جمہوریہ ماریشس کے سفیر منسو کرمباکس نے گزشتہ روز وزیراعلیٰ سے  ملاقات کی،ملاقات میں تعلقات، تعلیم، سیاحت، زراعت اور عوامی تبادلوں کے شعبوں کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیاگیا،دونوں رہنماؤں نے حلال فوڈ، ٹیکنالوجی اور ہیومن ریسورس کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پربھی اتفاق کیا۔مریم نواز نے کہاکہ پاکستان اور ماریشس کے درمیان ثقافتی تعلقات اور باہمی احترام پر مبنی دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں جبکہ انسانی سرمائے کی ترقی، بالخصوص اعلیٰ تعلیم اور پیشہ ورانہ مہارتوں میں تعاون کے مواقع موجود ہیں۔ زراعت، ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکلز اور لائٹ انجینئرنگ جیسے شعبوں میں تجارت کی وسیع صلاحیت موجود ہے ۔