سی،ٹی،او مری کا تحصیل کوٹلی ستیاں کا سرپرائز وزٹ اپ گریڈیشن کے احکامات جاری۔

مری(اویس الحق سے)چیف ٹریفک آفیسر مری وسیم اختر نےملکہ کوہسار مری کی تحصیل کوٹلی ستیاں کا سرپرائز وزٹ کیا اور لائسنسنگ برانچ کی اپ گریڈیشن کے لیے احکامات جاری کر دیئے۔

اس طرح سی ٹی او مری نے کوٹلی ستیاں کا سرپرائز وزٹ کرتے ہوئے پورے شہر کا راؤنڈ لگا کر ٹریفک کے انتظامات کا جائزہ لیا اور تمام سٹاف کو اچھی ڈیوٹی کرنے پر شاباش بھی دی۔

سی ٹی او مری وسیم اختر نے انچارج کوٹلی ستیاں کے ہمراہ میلاد چوک کوٹلی ستیاں میں چوک اور لائسنسنگ برانچ کا بھی وزٹ کیا اور لائسنسنگ پرانچ کے انچارج کو احکامات جاری کیے کہ کوٹلی ستیاں میں عوام الناس کو بہتر سے بہتر سہولت فراہم کی جائیں اور کوشش کی جائے کے کوئی بھی ڈرائیور بغیر لائسنس کے گاڑی نہ چلائے۔

وزٹ کے موقع پر سی ٹی او مری نے مری میں ڈرائیونگ سکول بھی جلد کھلونے کا اعلان کیا تا کہ ڈرائیونگ سیکھنے کے خواہشمند مرد و خواتین کو ڈرائیونگ سیکھنے میں کسی قسم کی کوئی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

سی ٹی او مری نے انچارج کوٹلی ستیاں کو تحصیل کوٹلی ستیاں میں ٹریفک کی بلا تعطل روانی کو برقرار رکھنے اور سیاحوں عوام الناس کو ہر ممکن سہولیات دینے کی بھی ہدایت کی اور مزید یہ بھی کہا کہ کوٹلی ستیاں میں ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے اور ایک قوم ایک قانون کی پالیسی پر عملدرآمد کیا جائے۔

انھوں نے مزید ہدایات جاری کیں کہ اوور چارجنگ اور اوور لوڈنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔ بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔