سکوٹ ،نامعلوم چور جامع مسجد بھٹھی سٹاپ سے بیٹریاں اور یوپی ایس لے اڑے


سکوٹ (انوارالحق راجہ سے )سکوٹ ,جامع مسجد بھٹھی سٹاپ میں چند سالوں میں چوری کی چوتھی واردات ، نامعلوم چور دن دیہاڑے دو لاکھ روپے مالیت کی بیٹریاں اور یوپی ایس چرا کر لے گے ، اہل محلہ سراپا احتجاج، تفصیلات کے مطابق جامع مسجد بھٹھی سٹاپ میں گزشتہ روز ظہر اور عصر کے درمیان نامعلوم چور دو لاکھ روپے مالیت کی بیٹریاں اور یوپی ایس چر اکر فرار ہوگے مسجد کمیٹی کے ممبران نے تھانہ کلر سیداں میں درخواست جمع کرادی ہے, مزکورہ مسجد میں حالیہ چند سالوں میں چوری کی یہ چوتھی واردات ہوئی ہے۔ اہل علاقہ نے صورتحآُل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوۓ پولیس تھانہ کلر سیداں سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔