راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)راول ڈویژن پولیس کی سٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگز کے خلاف کارروائیاں
3 گینگز کے 5 افراد گرفتار،8 مسروقہ موٹر سائیکل،چھینی گئی رقم 11 ہزار 200 روپے اور 2 موبائل فون برآمد،
نیو ٹاون پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 رکنی گینگ کو گرفتار کرکے 06 مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کئے،گنجمنڈی پولیس نے موٹر سائیکل چوری و سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث شخص کو گرفتار کرکے مسروقہ موٹرسائیکل، موبائل فون اور رقم 6 ہزار روپے برآمد کی،
پیرودھائی پولیس نے موٹر سائیکل چوری اور سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث 2 رکنی گینگ کو گرفتار کر کے مسروقہ موٹرسائیکل،موبائل فون و رقم 5 ہزار 200 روپے برآمد کی،زیرحراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جاۓ گا،ایس پی راول شہریوں کے جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، ایس پی راول سعد ارشد