جاوید اقبال کیانی‘سکھو/ماشاء اللہ پنڈی پوسٹ نے اپنی کامیاب اشاعت کے آٹھ سال مکمل کر لئے ہیں۔جس پر جناب عبدالخطیب چوہدری اور ان کی پوری ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے۔اس میں کوئی شک نہیں کہ پنڈی پوسٹ خطہ پوٹھوار میں شائع ہونے والا واحد اخبار ہے جس نے آٹھ سال کے عرصے میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑ دیئے ہیں۔نہ صرف اندرون ملک بلکہ بہرون ملک میں بسنے والے پاکستانی انٹرنیٹ کے ذریعے پنڈی پوسٹ کا مطالہ بڑے شوق سے کرتے ہیں۔اور سمندر پار رہ کر بھی خطہ پوٹھوہار کی یادوں کو تازہ کرتے ہیں۔پنڈی پوسٹ نے ہمیں ایک پلیٹ فارم مہیا کیا ہے جس کے ذریعے ہم اپنے علاقے کے مسائل اور ملکی حالات کے بارے میں اپنی تحریریں بھجتے ہیں اور پنڈی پوسٹ ان تحریروں کو شائع کرتا ہے۔پنڈی پوسٹ نے ہمیں نہ صرف ایک پلیٹ فارم مہیا کیا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ مہنگائی‘ کرپشن‘بے روزگاری اور نا انصافی کے خلاف جنگ کرنے کے لئے ہتھیار بھی مہیا کیا۔اور وہ ہتھیار ہے قلم کا ہتھیار جب علم اوقلم مل جاتے ہیں تو ایک سپر پاور بن جاتی ہے۔اور یہ اسی پاور کا کمال ہے کہ آپ صدر پاکستان‘وزیر اعظم پاکستان‘ایم این اے اور ایم پی اے کی تعریف بھی کر سکتے ہیں اور ان پر تنقید بھی کر سکتے ہیں۔اور یہ پاور ہمیں پنڈی پوسٹ نے دی ہے اور ہمارے اندر جرت اور جذبہ پیدا کیا ہے کہ آج ہم معاشرے کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرسکتے ہیں۔اور معاشرے کی برائیوں کو ننگا کر سکتے ہیں۔آٹھ سال کے میں پنڈی پوسٹ سے ہم نیبہت کچھ سیکھا ہے۔ہمیشہ سچ لکھنا‘سچ کا ساتھ دینا‘غریب کا ساتھ دینا‘کرپشن‘ مہنگائی‘غربت اور بے روزگاری کے خلاف بولنا سیکھاہے۔پنڈی پوسٹ نے کامیابیوں کے آٹھ سال مکمل کر لئے ہیں۔میری دلی دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ پنڈی پوسٹ کو دن دگنی اور رات چگنی ترقی عطا فرمائے اور پنڈی پوسٹ یوں ہی کامیابیوں کا سفر طے کرتا رہے۔آمین