راولپنڈی(اویس الحق سے) سواں پل سے ملحقہ انڈر پاس کی دیواروں میں دراڑیں جبکہ بارش کے دوران انڈر پاس کی چھت بھی ٹپکنے لگی جس سے خاصہ بڑا قیمتی و جانی نقصان رونماء ہو سکتا ہے تفصیلات کے مطابق خطیر رقم سے حال ہی میں بننے والا سواں پل سے ملحقہ انڈر پاس جہاں سے ہزاروں افراد روزانہ کی بنیاد پر سفر کرکے نجی ہاوسنگ سوسائٹیوں کو جاتے ہیں حالیہ بارشوں میں انڈر پاس کی دیواروں میں دراڑیں جبکہ انڈرپاس کی چھت برے طریقے سے ٹپکنے لگی جس سے انڈر پاس کو خطرات لاحق ہیں۔ایسے میں کسی بھی وقت سواں پل کے اس انڈر پاس کی خستہ حالی کے باعث کوئی بڑا حادثہ پیش آسکتا ہے۔مقامی لوگوں نے اعلی حکام سے فوری مرمت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
