سعودی عرب(نمائندہ پنڈی پوسٹ)سعودی عرب میں کھجور سے تیار کردہ دنیا کا پہلا سافٹ ڈرنک ’میلاف کولا‘ متعارف کرا دیا گیا ہے، جسے پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی ذیلی کمپنی ثُراث المدینہ نے تیار کیا ہے۔ اس منفرد پراڈکٹ کی رونمائی ریاض ڈیٹ فیسٹیول میں کی گئی۔
کمپنی کے مطابق میلاف کولا میں چینی شامل نہیں کی گئی بلکہ اس میں کھجور کی قدرتی مٹھاس استعمال کی گئی ہے، جسے روایتی سافٹ ڈرنکس کے مقابلے میں صحت بخش متبادل قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ اقدام سعودی وژن 2030 کے تحت مقامی صنعت کے فروغ اور معیشت میں تنوع لانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ مستقبل میں اس کی پیداوار بڑھانے کے ساتھ ساتھ خطے اور عالمی مارکیٹ میں کھجور سے تیار مزید مشروبات متعارف کرانے کا بھی منصوبہ ہے۔