18

سابق چیئرمین یوسی روات چوہدری اظہر عدم ثبوت کی بنا پر مقدمہ سے بری

روات (نمائندہ پنڈی پوسٹ)تحریک لبیک کے رہنماء اورسابق چیرمین یوسی روات چوہدری اظہرکو سول کورٹ اسلام آباد سے بری کر دیا گیا۔ مدعی ثبوت فراہم نہ کر سکے۔کیس خارج کر دیا گیایادرہے کہ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نےکرپشن اور بدعنوانی کے الزام میں سابق چیئرمین اور سیکرٹری یونین کونسل روات سمیت 3 ملزمان سابق چیئرمین اظہر محمود، سابق سیکرٹری یونین کونسل مرزا تنویر اور سابق ڈیلی ویجز ملازم ساجد محمد کو گرفتار کرلیا تھا

ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے ملی بھگت سے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے 116ڈیلی ویجز ملازمین کو بھرتی کیاتھا کرپشن اور بدعنوانی سے قومی خزانے کو 4کروڑ سے زائد کا نقصان پہنچایاتھا تاہم دودن کی انویسٹیگیشن کے بعد پراسیکیوشن چوہدری اظہر پر الزام ثابت نہ کرسکی اور بری کرتے ہوئے مقدمہ سے ڈسچارج کردیا گیا

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں