راولپنڈی میں اڈیالہ روڈ پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے احتجاج کے بعد پولیس نے انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔
پولیس کے مطابق مقدمے میں سابق وزیر اعظم و بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی تینوں بہنوں سمیت متعدد عہدیداروں کو نامزد کیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر چوکی انچارج اڈیالہ کی مدعیت میں درج کی گئی،جس میں ہنگامہ آرائی سمیت دیگر الزامات شامل کیے گئے ہیں۔