راولپنڈی(اویس الحق سے)پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر ان کی ہمشیرہ علیمہ خان اور پارٹی رہنماوں نے جیل کے باہر دھرنا دے دیا۔
راولپنڈی اڈیالہ جیل میں ملاقات کا وقت ہوگیا ہے تاہم بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت کسی بھی رہنماء کو ملاقات کی اجازت نہ ملی،چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کو بھی ملاقات کی اجازت نہ ملی۔ جس پر عمران خان کی بہنوں نےدھرنا دے دیا ہے،علیمہ خان، ڈاکٹر عظمی اور نورین خان کا دھرنا فیکٹری ناکے پر جاری ہے،سلمان اکرم راجہ، مینا خان، مشتاق غنی بھی دھرنے میں پہنچ گئے،ممبر قومی اسمبلی شاہد خٹک،عبدالسلام آفریدی بھی دھرنے میں پہنچ گئے۔