راولپنڈی(اویس الحق سے)صدر مسلم لیگ ن و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے سعودی سفیر کی ملاقات,باہمی دلچسپی کے امور، اقتصادی تعاون، دفاعی شراکت داری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سیاسی، معاشی اور دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا،دفاعی شراکت داری، مشترکہ تربیت، انٹیلی جنس کے تبادلے کو مزید وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،سعودی عرب کی سرزمین ہر مسلمان کے دل میں خاص روحانی و قلبی مقام رکھتی ہے۔
