سابق وزیراعظم آزادکشمیرسردارتنویرالیاس پر فردجرم عائد

سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کیخلاف فردجرم عائد کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کیخلاف ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے استعمال کے کیس میں نئی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ سردار تنویر الیاس ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش ہوئے۔ جہاں ان پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔ تاہم سابق وزیراعظم آزادکشمیر نے صحت جرم سے انکار کردیا ہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کوطلب کرلیا ہے۔ کیس کی مزید سماعت 6اکتوبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔