اسلام آباد(اویس الحق سے)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی تبدیلی کے بعد اب مرکزی قیادت میں بھی بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو بھی عہدے سے ہٹائے جانے اور ان کی جگہ جنید اکبر کو چیئرمین بنائے جانے کا امکان ہے۔
اسی طرح، سیکرٹری انفارمیشن شیخ وقاص اکرم کو بھی عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔ شیخ وقاص اکرم کی جگہ رؤف حسن کو سیکرٹری اطلاعات لگایا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز علی امین گنڈاپور بھی وزیراعلیٰ کے پی کے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے، ان کی جگہ قبائلی علاقے سے تعلق رکھنے والے سہیل آفریدی کو وزیر اعلیٰ نامزد کیا گیا ہے۔
مستعفی ہونے کے بعد علی امین گنڈاپور کی سوشل میڈیا ٹیم بھی ڈی آئی خان رروانہ ہوگئی تھی۔