سائنسدانوں کاسطح سمندر سے متعلق ہوشرُبا انکشاف

اسلام آباد (پنڈی پوسٹ نیوز)نیدرلینڈز کے محققین نے تازہ ترین تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ ساحلی علاقوں پر سطح سمندر ایک فٹ تک بڑھ چکی ہے۔
تحقیق کے نتائج میں دنیا بھر میں ساحلی علاقوں میں رہنے والے کروڑوں لوگوں سے متعلق تحفظات کا اظہار کیا ہے (بالخصوص جنوب مشرقی ایشیا اور انڈو پیسیفک ممالک میں) یہ خطرہ ماضی میں ماہرین کے تخمینہ لگائے گئے خطرے سے بہت زیادہ ہے۔
ساحلی پٹی پر بسنے والی آبادیاں سطح سمندر کے 6.5 فِٹ تک بلند ہونے کے خطرات کا شکار ہے جس کا مطلب ہے کہ بلند ہوتی سطح سے نمٹنے کے لیے موجودہ منصوبوں کو بہتر کرنا ہوگا۔
سمندر کی بلند ہوتی سطح صرف انفرا اسٹرکچر پر دباؤ اور جبری نقل مکانی کا ہی سبب نہیں ہوتی بلکہ طوفانوں کے شدت اختیار کرنے اور اس دوران سیلابوں کی صورتحال بدتر ہونے کا بھی سبب ہوتی ہے، جو تیزی سے گرم ہوتی دنیا میں اب باقاعدگی کے ساتھ متوقع ہے۔


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.