ریسکیو 1122 کا عملہ ضلع بھر میں یوم عاشور پر ہائی الرٹ

مری(اویس الحق سے)یوم عاشورہ کے موقع پر سیکرٹری ایمرجنسی سروسز پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر کی جانب سے پریس ریلیز کے مطابق ریسکیو 1122 کا عملہ ضلع بھر میں ہائی آلرٹ رہے گا۔ریسکیو اہلکار محرم الحرام میڈیکل کور پلان کیساتھ ساتھ روڈ ٹریفک، میڈیکل ایمرجنسیز اور پیشنٹ ٹرانسفر سروس میں بھی بلا تعطل سروسز فراہم کریں گے۔

ضلع و تحصیل کوٹلی ستیاں میں تمام بڑی مجالس اور جلوسوں کے ہمراہ ریسکیو عملہ اپنے فرائض سر انجام دینے پر معمور رہے گا۔نویں اور دسویں محرم الحرام کے دوران ایمرجنسی کور پلان کے مطابق مختلف جلوسوں اور مجالس میں تمام ریسکیو افسران و انچارجز نگرانی کریں گے انھوں نے بتایا کہ اعزاداروں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کیلئے مری شہر، تریٹ سیداں، سمبل سیداں نیو مری سمیت دیگر اہم امام بارگاہوں پر ابتدائ طبی امداد فراہم کرنے کے سلسلے میں خصوصی میڈیکل کیمپس لگائے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں