مری (اویس الحق سے)پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 کی گرمائی سیزن، مون سون سیزن کے باعث مختلف حادثات پر بروقت رسپانس کے ساتھ ساتھ سول ہسپتال مری سے انتہائی تشویشناک مریضوں کی راولپنڈی اور اسلام آباد کے مختلف ہسپتالوں میں منتقلی کا عمل جار ہے۔ریسکیو 1122 کنٹرول روم چوبیس گھنٹےآپریشنل ہے۔امدادی ہلپ لائن 1122 پر موصول ہونے والی ہر ایک کال پر بروقت امدادی کارروائیوں کا عمل جاری ہے۔کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ریسکیو 1122 مری کے اہلکاروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔کسی بھی علاقے سے موصول ہونے والی ایمرجنسی کال پر بروقت ریسکیو سروس کی فراہم کی جائیگی۔
