ریسکیو 1122 اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ضلع مری کے زیر اہتمام انسداد ڈینگی مہم سیمینار منعقد ہوا۔

مری(اویس الحق سے)راولپنڈی ڈویژن کے سیاحتی مقام مری کے تشیبی علاقے ڈینگی کے تیزی سے بڑھتے ہوۂے موضی مرض کے خلاف پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 مری کی انسداد ڈینگی مہم کے سلسلے میں جوڈیشنل کمپلیکس میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مری کے زیر اہتمام ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر سیمینار کا انعقاد ہوا۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اظہر محمود عباسی، ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر نعمان، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 انجینئر کامران رشید، ہیلتھ انسپکٹر فوکل پرسن لیگل ڈینگی رانا کرامت علی کی سربراہی میں ڈینگی کٹس، آگاہی پمفلٹ تقسیم کئے گئے اور ایسے میں بار کے تمام معزز ممبران کو پیغام دیا کہ آپ کے تعاون سے ڈینگی کا خاتمہ ممکن ہے۔

اس موقع پر مری بار ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کے آئیں مل کر مری کو ڈینگی فری شہر بنائیں۔اس موقع پر سی ای او ہیلتھ کا کہنا تھا کے ضلعی انتظامیہ مری کی انسداد ڈینگی مہم تیزی سے جاری ہے، حساس مقامات پر اسپرے، مانیٹرنگ اور لاروا کے خاتمے کی خصوصی ہدایات جاریں کر رکھی ہیں، جو کہ محفوظ اور صحت مند مری کی جانب اہم قدم ہے۔

انھوں نہ مزید کہا کہ ڈپٹی کمشنر مری نے فیلڈ ورکرز کو زیادہ اور سخت مانیٹرنگ کرنے کی ہدایات جاریں کر رکھی ہیں۔

بار ایسوسی ایشن کی جانب سے بہترین اور تسلی بخش کام پر اظہارِ اطمینان جبکہ محکمہ صحت اور ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کو شاباش دی گئی۔