راولپنڈی کے علاقے روات، ٹی چوک میں واقع بینک الفلاح لمیٹڈ برانچ میں ای او بی آئی (EOBI) پینشن والٹ کارڈ کی فراہمی میں تاخیر کے باعث نئے پینشنرز شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ متعدد ریٹائرڈ افراد کئی دنوں سے برانچ کے چکر لگا رہے ہیں مگر اب تک نہ انہیں کارڈ جاری کیا گیا اور نہ ہی پنشن کی رقم فراہم ہو سکی ہے۔
پینشنرز کا کہنا ہے کہ بینک عملہ ہر بار یہی مؤقف اختیار کرتا ہے کہ ای او بی آئی ہیڈ آفس کی جانب سے کارڈز تاحال موصول نہیں ہوئے، جس کے باعث اکاؤنٹ کھولنے کے باوجود ادائیگی ممکن نہیں۔ بعض بزرگ شہریوں نے بتایا کہ وہ کئی روز سے بینک کے باہر قطاروں میں کھڑے ہو کر مایوس واپس لوٹنے پر مجبور ہیں۔
متاثرہ پینشنرز نے ای او بی آئی انتظامیہ اور بینک الفلاح کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کارڈز کی فوری فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ ضعیف العمر پنشنرز کو مزید ذہنی و مالی اذیت سے نجات مل سکے۔ ذرائع کے مطابق راولپنڈی سمیت دیگر علاقوں میں بھی والٹ کارڈز کی قلت کی شکایات سامنے آ رہی ہیں،