روات دو ٹرک آپس میں ٹکرانے سے متعدد مسافر سامان تلے دب گے 2 جاں بحق

روات دو ٹرک آپس میں ٹکرانے سے متعدد مسافر سامان تلے دب گے 2 جاں بحق. تفصیلات کے مطابق روات ٹی چوک کے مقام پر  پیاز سے لوڈ ٹرک الٹ گیا جس کو بچاتے ہوئے ایک اور سامان سے لدا ٹرک بھی حادثہ کا شکار ہو گیا حادثے کے نتیجے میں 10 کے قریب افراد ملبے تلے دب گے جن میں سے دو افراد فیصل سکنہ نامعلوم،جنید سکنہ لاہور دم توڑ گے دیگر زخمیوں کو پولی کلینک ہسپتال منتقل کیا گیا پنڈی پوسٹ کو حاصل مطلوبہ معلومات کے مطابق جن میں حسنین علی سکنہ محلہ فاروق نگر شیخوپورہ،علی حسن سکنہ شیخوپورہ، محمد نسیم سکنہ وہاڑی،محمد زبیر سکنہ شیخوپورہ، عبدالحفیظ سکنہ اڈیالہ روڈ راولپنڈی، دلاور علی سکنہ شیخوپورہ شامل ہیں


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.