روات،ناجائز منافع خوری پر 10 دکاندار گرفتار

روات (نمائندہ خصوصی) روات بازار میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے قیمتوں کے سرکاری تعینات کردہ نرخنامے کی خلاف ورزی کرنے پر سخت کارروائی کرتے ہوئے 10 دکانداروں کو حوالات منتقل کر دیا۔

انتظامیہ کے مطابق کارروائی روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ اور سرکاری نرخنامہ آویزاں نہ کرنے پر کی گئی۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے دکانوں پر چھاپے مارے اور موقع پر خلاف ورزی ثابت ہونے پر فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی۔

حکام کا کہنا ہے کہ عوام کو مہنگائی سے ریلیف دینے کے لیے اس قسم کی کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی، اور کسی کو ناجائز منافع خوری کی اجازت نہیں دی جائے گی۔


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.