رنگ روڈ منصوبہ فیز ٹو پر کام تیز کرنے کی ہدایت

راولپنڈی (پنڈی پوسٹ نیوز )راولپنڈی رنگ روڈ میگا پراجیکٹ کا 70فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ باقی کام رواں سال کے آخر تک مکمل کئے جانے کا قوی امکان ہے ، یہ باتیں گزشتہ روز ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے کنزہ مرتضیٰ کو راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کے کام کے جائزہ کے دوران بتائی گئیں ، ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے نے رنگ روڈ پر جاری کام کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منصوبے کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے ، ڈائریکٹر جنرل نے منصوبے پر سی اینڈ ڈبلیو سے آئے ہوئے چیف انجینئر کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ، ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے نے رنگ روڈ فیز ٹو مجوزہ منصوبے پر بھی اپنے افسران سے صلاح مشورہ کیا اور کہا کہ فیز ٹو منصوبہ مکمل طور پر غیرمتنازعہ ہونا چاہئے تاکہ عوام مفاد کے فیز ٹو منصوبے کو بھی جلد سے جلد قابل عمل بنایا جاسکے۔