256

راولپنڈی کے 2 سو سے زائد اساتذہ کیخلاف کارروائی کا حکم

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ) راولپنڈی ڈویژن میں انٹرمیڈیٹ سیکنڈ اینول 2024 کی امتحانی ڈیوٹی نہ دینے والے207 اساتذہ کے خلاف پیڈا ایکٹ 2006 کے تحت کارروائی کرنے کا حکم اور ڈویژن بھر کے چیف ایگزیکٹو افسران سے 7دن میں رپورٹ طلب کرلی گئی،

صوبائی وزیر تعلیم ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ رانا سکندر حیات اور سیکرٹری ہائر ایجوکیشن حکومت پنجاب ڈاکٹر فرخ نوید کی ہدایت پر زیرو ٹارلنس پالیسی پر عمل درامد کیا جا رہا ہے، چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی محمد عدنان خان نے امتحان انٹرمیڈیٹ سیکنڈ اینول 2024 کی امتحانی ڈیوٹی نہ دینے والے اساتذہ کے خلاف پیڈا ایکٹ 2006 کے تحت انکوائری کی سفارش کی ہے، ضلع اٹک میں 44، ضلع چکوال میں 16، ضلع جیلم میں 25، ضلع راولپنڈی میں 110 جبکہ ضلع تلہ گنگ میں 12 اساتذہ شامل ہیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں