راولپنڈی(اویس الحق سے)راولپنڈی کے تھانہ کلر سیداں کی حدود میں گونگی بہری خاتون کے ساتھ مئی 2023 میں جبری زیادتی کا واقعہ پیش آیا، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کیا۔
پراسیکیوشن نے ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد عدالت میں پیش کیے جبکہ ملزم منصور وحید نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا جبکہ میڈیکل بورڈ کی تحقیقات میں بھی زیادتی کی تصدیق ہوئی تھی۔
مقامی عدالت نے اعتراف اور شواہد کی روشنی میں ملزم کو عمر قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی، جس پر پولیس نے اُسے گرفتار کر کے اڈیالہ جیل منتقل کردیا۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی نے فیصلہ میں لکھا کہ یہ انتہائی گھٹیا ظالمانہ فعل ہے ملزم کسی رعایت کا مستحق نہیں ہے۔