راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ کے باعث عدالتوں نے لیڈی منشیات فروش سمیت چار مجرمان کو سزائیں سنا دیں۔

راولپنڈی(اویس الحق سے)راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ جس میں عدالتوں نے لیڈی منشیات سپلائر سمیت چار مجرمان کو سزائیں سنا دیں۔

مجرمان کو مجموعی طور پر 36 سال قید اور 3 لاکھ 20 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔

ایسے میں لیڈی منشیات سپلائر ناہید رضا کو9 سال قید اور 80ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی،مجرمہ سے 3 کلو600 گرام چرس برآمد ہونے پر تھانہ آر اے بازار پولیس نے مئی 2025 میں گرفتار کیا تھا۔

مجرم محمد زاہد کو9 سال اور80ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی،مجرم سے 1 کلو250 گرام چرس برآمد ہونے پر تھانہ گوجر خان پولیس نے جنوری2022 میں گرفتار کیا تھا۔

مجرم عمران شفیق کو9 سال اور80ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی،مجرم سے 1 کلو220 گرام چرس برآمد ہونے پر تھانہ گوجر خان پولیس نے ستمبر2022 میں گرفتار کیا تھا۔

ایسے میں مجرم عمر شفیق کو9 سال اور 80ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی،مجرم سے 1 کلو280 گرام چرس برآمد ہونے پر تھانہ گوجر خان پولیس نے نومبر2022 میں گرفتار کیا تھا۔

ٹھوس شواہد اور موثر پیروی کے پیش نظر عدالتوں نے مجرمان کو قرار واقعی سزائیں سنائیں ہیں۔

سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی کی ایس ایس پی انوسٹیگیشن اورتفتیشی و لیگل ٹیموں کو شاباش دی۔