راولپنڈی(اویس الحق سے)موجودہ سکیورٹی صوتحال کے پیش نظر راولپنڈی پولیس کو ہائی الرٹ کرنے کے بعد شہر بھر کی مساجد و امام بارگاہوں کی سیکورٹی مزید بڑھا دی گی۔
سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی ہدایات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز، ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز فیلڈ میں متحرک،
اس موقع پر سی،پی او خالد محمود ہمدانی نے کہا کہ تمام افسران سیکورٹی انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔
شہر بھر میں امام بارگاہوں، مساجد اور دیگر مقامات پر سکیورٹی ڈیوٹیز کو چیک اور بریف کیا جا رہا ہے۔
پولیس افسران کی متولین اور انتظامیہ سے میٹنگز، سکیورٹی ایس او پیز اور اقدامات کے بارے مین آگاہ کیا گیا ہے،
انھوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور امن عامہ اولین ترجیح ہیں انھوں نے مزید بتایا کہ فول پروف سکیورٹی ہمہ وقت یقینی بنانے کے لیے راولپنڈی پولیس تمام اقدامات اٹھا رہی ہے۔
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.