راولپنڈی(اویس الحق سے)راولپنڈی میں دیگر مذاہب کے ماننے والوں کی جانب سے عید میلاد النبیؐ کا جلوس نکالا گیا۔
راولپنڈی کی قدیم یونین کونسل سہال چکری روڈ میں 51 سالہ قدیم ہندو،سکھ، پارسی اور کرسچن کمیونٹی کی جانب سے شاندار جلوس نکالا گیا جو مقررہ راستوں سے ہوتا نماز مغرب کے وقت اختتام پزیر ہوگیا۔
میلاد النبیؐ کے جلوس میں مسلم اقلیتوں کے اتحاد کا شاندار مظاہرہ کیا گیا، جس پر سب عش عش کر اٹھے۔
1500 سالہ جشن میلاد النبیؐ ہندو، پارسی، کرسچن، سکھ مسلم اتحاد کا شاندار اتحاد کا مظاہرہ کیا گیا، سہال بازار دکانوں گھروں کو خوبصورتی سے دلہن کی طرح سجایا گیا۔
سکھ کمیونٹی قائد سردار ویندر سنگھ جگی کی قیادت میں سکھ برادری شریک ہوئی، جبکہ مسیحی رہنما جبران گل، پاردی الیاس کی قیادت میں کرسچن کمیونٹی نے بھرپور شریک کی۔
پانچوں برادریوں کا ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کے حضرت محمدؐ کو شاندار انداز میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ سکھ ہندو پارسی مسیحی رہنماؤں نے کہا کہ حضرت محمد مصطفیؐ صرف مسلمانوں کے نہیں بلکہ رحمت اللعالمین اور تمام جہانوں کے مسیحا ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حضرت محمدؐ بڑی شان والے ہیں، تمام برادریوں نے جشن میلاد النبیؐ کے نعرے لگائے میلاد کمیٹیاں بڑی تعداد بھی شریک تھی،جلوس میں نعت خوانی درود پاک کی صدائیں گونجتی رہیں۔
ہندو لیڈر اوم پرکاش نرائن کا کہنا تھا پاکستان میں اقلیتی محفوظ ہیں مکمل تحفظ حاصل ہے۔
مسیحی رہنما جبران مسیح اور پادری الیاس نے کہا کہ تمام مذاہب کی 1500 سالہ جشن میلاد میں شرکت سے بھائی چارہ کی فضا میں اضافہ ہوگا۔