راولپنڈی(اویس الحق سے)وارث خان پولیس کی فوری کارروائی,گالم گلوچ سے منع کرنے پر شہری کو قتل کرنے والے دونوں ملزمان گرفتار
ملزمان کا پان کی دوکان پر جھگڑا ہوا جہاں انہوں نے گالم گلوچ شروع کر دی،
مقتول نے ملزمان کو گالم گلوچ سے منع کیا تو انہوں نے چاقو کے وار سے مقتول اور اسکے کزن کو زخمی کردیا،
مقتول گلے پر چاقو کے وار کا زخم کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا،
ملزمان واقعہ کے بعد روپوش ہو گئے تھے۔
اس موقع پر ایس پی راول سعد ارشد نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے سپیشل ٹیمز تشکیل دی تھیں۔وارث خان پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلی جنس ذرائع استعمال کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔
ایسے میں شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے انھوں نے کہا کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔