راولپنڈی میں شوہر سے ناراضی پر گھر آئی ہوئی لڑکی کو بھائی نے فائرنگ کر کے قتل کردیا۔
راولپنڈی تھانہ مندرہ کے علاقے ڈھوک مقدم میں بھائی نے فائرنگ کرکے بہن کو قتل کر دیا جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو رضاکار اور پولیس حکام پہنچے جنہوں نے قانونی ضابطے مکمل کرکے لاش کو ورثا کے حوالے کردیا جبکہ واقعے کا مقدمہ مقتولہ کے والد ملازم حسین کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔
مقدمہ متن میں لکھا گیا ہے کہ 4 ماہ قبل بیٹی فرحت شاہین کی شادی محمد عثمان کے ساتھ ہوئی، 9 مارچ کو بیٹی کسی وجہ سے گھر سے چلی گئی جس کے بعد اغواء کا مقدمہ بھی درج کرایا اور پھر 11مارچ کو بیٹی بازیاب ہوئی۔
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.