راولپنڈی میں تیز رفتاری اور غفلت کے باعث ڈمپر کی ٹکر سے دو افراد جان بحق،ڈرائیور گرفتار۔

راولپنڈی(اویس الحق سے)نیو ٹاؤن پولیس کی فوری کارروائی،تیز رفتاری، غفلت اور لاپرواہی سے موٹرسائیکل سواروں کو کچلنے والا ڈمپر ڈرائیور گرفتار کر لیا گیا۔

ڈمپر کی ٹکر سے دو افراد موقعہ پر ہی دم توڑ گئے تھے جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا تھا۔حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور موقعہ سے فرار ہو گیا تھا۔

نیوٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کر کے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا تھا۔ایسے میں ڈرائیور سے
ڈمپر کو قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ہے اور اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

اس موقع پر ایس،پی راول سعد ارشد نے کہا کہ غفلت اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرتے ہوئے عوام الناس کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ایسے عناصر کے خلاف ہمیشہ کی طرح اس بار بھی سخت ترین قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔