کلرسیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈی عدالت نے قتل کے مقدمہ میں ملزم کی اپیل مسترد کر دی۔ قتل کے مقدمے میں ملزم کی اپیل کو عدالت نے مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ ملزم ہی قتل کا ذمہ دار ہے۔ ملزم کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ مقدمے میں کوئی براہ راست شہادت موجود نہیں، اس لیے ملزم کو بری کیا جائے۔ تاہم مدعی کے وکیل نعمان ظفر بھٹی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ مقدمے کے حالات و شواہد سے واضح ہوتا ہے کہ ملزم ہی قاتل ہے۔ عدالت نے نعمان ظفر بھٹی کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ملزم کی اپیل خارج کر دی۔
