25

راولپنڈی تا مری گلاس ٹرین فریبلٹی پر 272 ملین خرچ ہونگے

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ) راولپنڈی مری ٹورازم گلاس ٹرین کی فزیبیلٹی سٹڈی پر271 اعشاریہ 875 ملین روپے خرچ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق منصوبہ کیلئے پاکستان ریلوے نے این او سی جاری کردیاہےجبکہ فزیبیلٹی مکمل کرنے کی مدت30جون2025مقرر کی گئی ہے۔

محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ پنجاب نے انتظامی منظوری دیدی ہے۔منصوبہ کی تکمیل کی ذمہ داری پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی(پی ایم اے)کو سونپی گئی ہے۔واضح رہے کہ فزیبیلٹی اور کنسلٹنٹ کیلئے 8مختلف کنسورشیم نے اپنی بولیاں جمع کرائی ہیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں