42

راولپنڈی:دھماکہ خیز مواد برآمدگی کیس میں 5 ملزمان سزائیں

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈی میں دھماکہ خیز مواد برآمدگی کے مقدمہ کی سماعت مکمل ہونے کے بعد انسداد دہشت گردی عدالت نے پانچ ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر مجموعی طور پر 65 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے واضح کیا کہ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزمان کو مزید چھ، چھ ماہ قید کاٹنا ہوگی، جبکہ ان کی تمام جائیدادیں بھی بحقِ سرکار ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

سزا پانے والے ملزمان میں عبدالرشید، رضوان اللہ، لقمان خان، وحید خان اور عرفان اللہ شامل ہیں۔

عدالت نے ایکسپلوزو ایکٹ کی دفعہ 5 کے تحت تمام ملزمان کو فی کس 7 سال قید بامشقت کی سزا سنائی، جب کہ اینٹی ٹیررازم ایکٹ کی دفعہ 11-F(6) اور 11-W کے تحت بھی فی کس 3،3 سال قید بامشقت اور 50،50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں ملزمان کے عرصہ حوالات کو سزا میں شامل کرنے کا بھی حکم دیا۔

واضح رہے کہ ان کے خلاف دو سال قبل تھانہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (CTD) راولپنڈی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں