51

راولپنڈی،میٹرک سیکنڈ اینول امتحانات بوجہ 12 ربیع الاول ملتوی

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ )بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، راولپنڈی نے امتحان میٹرک سیکنڈ سالانہ کے سلسلہ میں مورخہ 17 ستمبر کو ہونے والے میٹرک پارٹ I- (نہم)کے پرچہ جات (صبح کے وقت) ایجوکیشن، الحدیث،(شام کے وقت) تاریخ پاکستان، کلودنگ اینڈ ٹیکسٹائل، بوجہ عام تعطیل بسلسلہ 12 ربیع الاول ملتوی کردیئے ہیں۔ واضح رہے کہ تعلیمی بورڈ راولپنڈی نے مورخہ26 اگست کو ہونے والے میٹرک پارٹII- (دہم)کے پرچہ جات(صبح کے وقت) کیمسٹری،کلودنگ اینڈ ٹیکسٹائل، اسلامک ہسٹری، الفقہ(درس نظامی گروپ) (شام کے وقت) جنرل سائنس، فزیالوجی اینڈ ہائجین بوجہ چہلم مقامی تعطیل ملتوی کردیئے تھے۔

تعلیمی بورڈ راولپنڈی نے ملتوی شدہ پرچہ جات کا نیا شیڈول جاری کردیا ہے۔ نئے شیڈول کے مطابق اب یہ پرچہ جات بالترتیب18 ستمبر بروز بدھ (صبح کے وقت) کیمسٹری،کلودنگ اینڈ ٹیکسٹائل، اسلامک ہسٹری، الفقہ(درس نظامی گروپ) (شام کے وقت) جنرل سائنس، فزیالوجی اینڈ ہائجین کو جبکہ مورخہ 17ستمبر کو (صبح کے وقت) ایجوکیشن، الحدیث،(شام کے وقت) تاریخ پاکستان، کلودنگ اینڈ ٹیکسٹائلکے پرچہ جات نئی تاریخ کے مطابق مورخہ19 ستمبر بروز جمعرات (صبح کے وقت) ایجوکیشن، الحدیث،(شام کے وقت) تاریخ پاکستان، کلودنگ اینڈ ٹیکسٹائل کے پرچہ جاتپہلے سے الاٹ کردہ رولنمبر، گروپ، امتحانی مرکز میں منعقد ہونگے۔

ترمیم شدہ رولنمبر سپلس ریگولر امیدواران کی رولنمبر سلپس ان کے ادارہ کے پورٹل پر اپلوڈ کر دی گئی ہیں جبکہ پرائیویٹ امیدواران کی رولنمبر سلپس بورڈ کی ویب سائٹ پر اپلوڈ کر دی گئی ہے۔ پرائیویٹ امیدواران اپنا ب فارم نمبر، آن لائن داخلہ فارم نمبر، رولنمبر انٹر کر کے اپنی سلپ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں نیز پرائیویٹ امیدواران کی رولنمبر سلپس ان کے داخلہ فارم پر دیئے گئے پتہ جات پر ارسال کی جارہی ہیں۔

شامل امتحان تمام امیدواران اپنی ترمیم شدہ رولنمبر سلپ کے مطابق اپنے امتحانی مرکز میں مقررہ تاریخ کوبروقت پہنچیں۔ نیز تمام ناظم/ ناظمہ مراکز کو ہدایت کی جاتی ہے شامل امتحان امیدواران کو پہلے سے موجود رولنمبر سلپ پر امیدوار کی شناخت کے بعد نئے شیڈول کے مطابق امتحان میں شامل ہونے دیا جائے۔اس سلسلہ میں کسی دشواری یا مشکل کی صورت میں اسسٹنٹ کنٹرولر میٹرک، محمد شعبان عباسی کے فون نمبر051-5450932یا موبائل نمبر0301-5628056 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں