راجہ محمد انور

طالبعلم رہنما دانشور متعدد کتب کے مصنف اور کالم نگار راجہ محمد انور راولپنڈی کی تحصیل کلرسیداں کے گاؤں درکالی شیرشاہی 1948ء میں پیدا ہوئے ابتدائی تعلیم ہائی سکول کلرسیداں سے حاصل کی بعدازاں گولڈن کالج راولپنڈی میں داخلہ لیا ایک طالبعلم لیڈر کی حیثیت سے اپنا نام پیدا کیا 1966 سے 1968ء تک کالج سٹوڈنٹ یونین کے سیکرٹری اور صدررہے

7 نومبر1968ء جنرل ایوب خان کیخلاف طلباء کا پہلا جلوس انہی کی قیادت میں گورڈن کالج راولپنڈی سے برآمد ہوا۔ اسی تحریک کے نتیجے میں ایوب خان کو مستعفی ہونا پڑاراجہ انور اس دوران قید بھی ہوئے 1970ء میں فوجی حکمران جنرل یحییٰ خان نے انہیں مارشل لاء پر تنقید کے جرم میں ایک سال قید با مشقت کی سزا سنائی جوبہاولپور جیل میں کاٹی.

اُنکی پہلی کتاب ”بڑی جیل سے چھوٹی جیل تک“ اسی دور کی داستان ہے 1972ء میں پنجاب یونیورسٹی سے فلسفے میں ماسٹرز کی ڈگری اعزاز کیساتھ حاصل کی۔اُنکی مشہور کتاب ”جھوٹے روپ کے درشن“ پنجاب یونیورسٹی کے مہکتے دبستان میں محبت کی آنچ پر پگھلتے جذبات کی حقیقی روداد ہے 1973-77وہ مشیر برائے طلباء رہے وہ ایک طویل عرصہ تک مختلف اخبارات اور رسائل میں باز گشت کے عنوان سے کالم بھی لکھتے رہے کلرسیداں سے مسلم لیگ ن کے ئشٹکٹ سے قومی اسمبلی کے الیکشن میں بھی حصہ لیا وہ اج کل برطانیہ کے شہر برمنگم میں رہائش پذیر ہیں

admin

Recent Posts

دریائے جہلم میں سیلاب کا خطرہ متعلقہ اداروں کو الرٹ کردیا گیا

ڈپٹی کمشنر جہلم کا تمام تحصیل انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور عوام کو الرٹ رہنے کا…

4 hours ago

جہلم پولیس کی کارروائی جسم فروشی میں ملوث تین افراد گرفتار

ایس ایچ او تھانہ سول لائنز کی اہم کاروائی،جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث…

4 hours ago

دھمیال کلیال روڈ صدر بیرونی کے علاقہ میں پیدل چلتے دو افراد پر موٹر سائیکل سوار کی فائرنگ

راولپنڈی عادل جان بحق اور جابر نامی بندہ زخمی زخمی اور ڈیڈ باڈی کو ھسپتال…

6 hours ago

کہوٹہ کار اور سوزوکی میں تصادم متعدد زخمی

کہوٹہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)کہوٹہ کے علاقہ جیوڑہ میں رانگ سائیڈ سے آنے والی کار نے سوزوکی…

9 hours ago

مسرت شیریں کے نام ایک شام

اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے ہال میں اس وقت ایک دلکش اور یادگار منظر…

15 hours ago

*کشمیری بہن بھائیوں کے حقوق کے محافظ ہیں اور رہیں گے: وزیراعظم

راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…

18 hours ago