راجہ عثمان ایاز کے ایصال ثواب کیلئے فری میڈیکل کیمپ

مری(اویس الحق سے)معروف سیاسی گھرانے کے نوجوان فرزند راجہ عثمان ایاز سرور محروم کے ایصال ثواب کیلئے گورنمنٹ ریاض ماڈل بوائز ہائی سکول سہر بگلہ مری میں ڈاکٹرز کی سماجی تنظیم ”چراغ امید” کے زیرِ اہتمام صبحِ نو تا شام گئے تک فری میڈیکل کیمپ منعقد کیا گیا۔

میڈیکل کیمپ میں کوالیفائنگ ڈاکٹرز کی موجودگی میں ہر قسم کی بیماری کے سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی چیک اپ اور ٹیسٹ کی تمام تر سہولیات مہیا کی گی جہاں طبی معائنہ مہنگی ادویات ،نظر کے چشمے مریضوں کو مفت دیئے گئے ۔

بچے بوڑھے جوان خواتین کی کثیر تعداد نے مفت طبی سہولیات سے بھرپور فوائد اُٹھائے۔

چراغ امید کے روح رواں اور انچارج ڈاکٹر حسنین عابد عباسی و دیگر ڈاکٹرز نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم دیہی پسماندہ علاقوں کے غریب لوگوں کو ترجہی بنیادوں پر خیال رکھتے ہیں،اس نیک کام کو آئندہ بھی جاری وساری رکھا جائیگا۔