راجہ ارشد نواز عباسی کو ہزاروں لوگوں کی موجودگی میں آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

مری (اویس الحق سے)ضلع مری و راولپنڈی ڈویژن کی معروف سیاسی،سماجی شخصیت،سابق ناظم یونین کونسل نمبل،سابق صدر مرکزی انجمن تاجروں،خطہ کوہسار میں انتہائی عزت و احترام کہ نگاہ سے دیکھے جانے والی ہردلعزیز شخصیت راجہ ارشد نواز عباسی کو ہزاروں لوگوں کی موجودگی میں آہوں اور سسکیوں میں ان کے آبائی گاوں ڈنہ نمبل میں سپرد خاک کر دیا گیا۔نماز جنازہ میں راولپنڈی ڈویژن سمیت ملک بھر کے مختلف علاقوں سے آنے والی لاتعداد شخصیات نے شرکت کی جن میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی،رکن قومی اسمبلی راجہ اوسامہ اشفاق سرور سمیت سابق ایم، این،اے پروفیسر صداقت علی عباسی،سابق ایم،این،اے سردار فدا محمد خان،پی،پی،پی کے مرکزی رہنماء غلام مرتضیٰ ستی،سابق ایم،پی،اے میجر(ر) لطاسب ستی،سابق ایم،پی،اے راجہ شفقت عباسی،مسلم لیگ ق کے رہنما راجہ ناصر آف دھمیال،سابق تحصیل ناظم مری خورشید عباسی،حافظ عثمان عباسی،راجہ عتیق عباسی،راجہ دفتر عباسی،حاجی اکثرین عباسی،پی،ٹی،آئی کے رہنماء سہیل عرفان عباسی،راجہ ہمایوں مشتاق،راجہ خرم زمان سمیت لاتعداد دیگر ارکین اسمبلی جبکہ اعلیٰ پولیس و فوجی حکام،سول سوسائٹی کے افراد نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔مرحوم کی نماز جنازہ میں شریک ہونے والے سیکڑوں لوگ دھاڑے مار مار کر روتے نظر آئے اس موقع پر شرکاء نے کہا کہ خطہ کوہسار اب ایک عظیم انسانی دکھ درد رکھنے والی شخصیت سے محروم ہو گیا ہے۔مرحوم راجہ ارشد نواز عباسی کی کمی کئی سالوں تک خطہ کوہسار کو شدت سے محسوس ہوتی رہے گی۔نماز جنازہ سے قبل مرحوم اور بعد میں گھر کی جانب جانے والی سڑک پر ٹریفک گھنٹوں جام رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں