جہلم (نمائندہ پنڈی پوسٹ)سرائے عالمگیر میں شادی والا گھر ماتم کدہ بن گیا۔ولیمہ سے واپسی پر دولہا کی گاڑی نہر اپر جہلم میں جا گری۔دولہا اور اس کی سالی ڈوب کر جاں بحق ۔نواحی گاوں کریالہ سے تعلق رکھنے والے راجہ اسامہ اپنی دعوت ولیمہ کے بعد دلہن اور دیگر فیملی ممبران کے ہمراہ گھر واپس جا رہے تھے کہ ٹبی ٹاواں کے قریب کار نہر اپر جہلم میں جا گری۔
جس کے نتیجہ میں دولہا راجہ اسامہ اور اس کی سالی مریم موقع پر جاں بحق ہو گئے۔جبکہ دیگر چار خواتین کو زندہ بچا لیا گیا۔ریسکیو ٹیموں نے لاشیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سرائے عالمگیر منتقل کیں جنہیں بعد از ضروری کاروائی ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔جادثہ ڈرائیور کی غفلت اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ریسکیو ذرائع