دنیا کے معمر ترین میراتھن رنر فوجا سنگھ انڈیا میں ٹریفک حادثے میں جانبحق۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)دنیا کے معمر ترین میراتھن رنر سمجھے جانے والے انڈین نژاد برطانوی فوجا سنگھ 114 سال کی عمر میں ایک ٹریفک حادثے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہوگئے۔ حادثے کے بعد پولیس کا کہنا تھا کہ فوجا سنگھ ریاست پنجاب میں واقع اپنے آبائی گاؤں میں سڑک پار کر رہے تھے جب ایک نامعلوم گاڑی نے انھیں ٹکر مار دی۔ مقامی لوگ اس حادثے کے بعد انھیں ہسپتال لے کر گئے، جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے.عالمی شہرت یافتہ فوجا سنگھ نے 89 سال کی عمر میں دوڑ میں حصہ لینا شروع کیا اور سال 2000 سے 2013 کے درمیان ریٹائرمنٹ سے قبل نو میراتھن دوڑیں مکمل کیں۔ ان میں سے ایک دوڑ میں شرکت کے وقت ان کی عمر 100 سال سے بھی زیادہ تھی۔فوجا سنگھ کی یوں اچانک موت کی خبر سن کر پوری دنیا میں رنج و غم کا سماء بن گیا ہے جبکہ ان کے چاہنے والوں نے نامعلوم قاتل کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ بھارت سرکار سے کیا ہے۔فوجا سنگھ زندگی کے آخری وقت تک بھی تندرست تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں