خوشاب : علاقے لال حسین میں سابق شوہر نے ساتھی کے ہمراہ خاتون کو مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا دی

خوشاب (شکیل خان سے)ضلع خوشاب کی تحصیل نورپور کے علاقے لال حسین میں سابق شوہر نے ساتھی کے ہمراہ خاتون کو مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا دی، جس کے نتیجے میں خاتون جان کی بازی ہار گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق 26 سالہ خاتون چمن بتول اپنے گھر میں اکیلی موجود تھی کہ اسی دوران اس کا سابق شوہر بابر عباس اپنے ساتھی طاہر عباس کے ہمراہ گھر میں داخل ہوا اور خاتون پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا دی۔ واقعہ کے بعد دونوں ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق شدید جھلسنے والی خاتون کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ساہیوال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

لواحقین کے مطابق ملزم بابر عباس نے عدالت میں زیر سماعت کیس واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا لیکن مقتولہ کے انکار پر اس نے ساتھی کے ہمراہ یہ انتہائی قدم اٹھایا۔پولیس تھانہ جوڑا کلاں نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.