مری(اویس الحق سے)ملکہ کوہسار مری کے گائوں سنبل سیداں کی طالبہ اور خطہ کوہسار کی بیٹی کا اعزاز،ماسٹر آف کمپیوٹرسائنس میں فرسٹ پوزیشن حاصل کرنے پرصدارتی ایوارڈ گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔
پنجاب ٹیچرز یونین کے سینئر رہنمااور علاقہ کی معروف سماجی شخصیت سید واجد حسین شاہ کی ہونہار بیٹی سیدہ وجیہ زہرا نے نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی آسلام آباد سے ماسٹر آف کمپیوٹر سائنس پہلی پوزیشن میں پاس کر کے صدارتی ایوارڈ گولڈ میڈل حاصل کیا۔
ہونہار طالبہ کی اس کامیابی نے نہ صرف والدین بلکہ اہل علاقہ کا سر فخر سے بلند کیا۔
سیدہ وجیہ زہرا کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ان کی یہ کامیابی والدین اور اساتذہ کی محنتوں اور قربانیوں کا نتیجہ ہے، یونیورسٹی میں منعقدہ کانووکیشن کی خصوصی تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد مگسی اور ریٹائرڈ جنرل معظم اعجاز نے خطہ کوہسار کی بیٹی طالبہ سیدہ وجیہ زہرا کو میڈل کا تمغہ دیا اس موقع پر والدین نے بیٹی کی اس کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کیا اور کہاں کہ ہماری بیٹی نے محنت کرکے ناصرف خاندان بلکہ خطہ کوہسار کا سر فخر سے بلند کر دیا ایسے میں ہماری بیٹی جہاں تک ممکن ہوگیا ملک و قوم کے لیے اپنی خدمات سرانجام دینگی۔